لاہور ( نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی جانب سے پولیس اہلکاروں میں سکالرشپ چیک، جہیز فنڈ، مالی امداد اور میڈیکل اسٹنٹس کے چیکس تقسیم کئے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے 12 پولیس ملازمین جن میں کانسٹیبل فضل، کانسٹیبل جاوید، امجد، یاسر افتخار اور طاہر محمود وغیرہ میں بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے چیکس تقسیم کئے گئے۔جبکہ جہیز فنڈ اور مینٹینس الاونس کی مد میں 6 اہلکاروں اور ان کی فیملیز میںکثیر مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے۔