ملتان(نمائندہ نوائے وقت) پرائیویٹ لیکچرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں نئی باڈی کے عہدیداران کا چنائو عمل میں لایا گیا جس میں صدر پروفیسر سلیم خاور ملک،نائب صدر پروفیسر اطہر عماد،جنرل سیکرٹری پروفیسر رمیز راجا،نائب صدر پروفیسر اطہر،فنانس سیکرٹری پروفیسر مقبول انصاری،انفار میشن سیکرٹری پروفیسر معظم شہزاد، جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ناصر ،پروفیسر معیز خان کو نامزد کیا گیا۔ پروفیسر سلیم خاور ملک نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ادارے ایس او پیز کے مطابق کھول دئیے جائیں تو بچوں کا مستقبل بچ سکتا ہے۔