کابل (نیٹ نیوز) پاکستان کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے پاکستان افغانستان سے تجارت کے لیے انگور اڈا اور خرلاچی کا بارڈر کھولے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا انتظامات مکمل ہونے پر انگور اڈا اور خرلاچی بارڈر 12جولائی سے کھولا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا طورخم، چمن اور غلام خان بارڈر 22 جون سے کھلے ہوئے ہیں۔