حکومت قومی اداروں کاتشخص بہتربنانے کیلئے کوششیں کررہی ہے:شبلی فراز

اطلاعات ونشریات کے وزیرسینیٹرشبلی فرازنے مختلف قومی اداروں میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی سیاسی بھرتیوں پرگہری تشویش ظاہرکی ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نوازمختلف اداروں میں اقربا پروری اورجانبداری کوفروغ دینے کے ذمہ دارہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اوراستعدادکارمیں اضافہ یقینی بناکر قومی اداروں کاتشخص بہتربنانے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔پائلٹوں کے معاملے پر اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیرذمہ داری کے مرتکب افراد کومعطل کردیاگیاہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ خصوصاً پی آئی اے اور دوسرے اداروں کے نظام میں مزیداصلاحات لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پائلٹ دنیابھرمیں شہرت رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن