امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے حساس ادارے کے عہدیداروں کی جانب سے ”رشیا طالبان باﺅنٹی انٹیلیجنس“کے موضوع پر بریفنگ کے بعد زور دیا کہ امریکہ کو روسی حساس ادارے اور دفاعی شعبوں کے خلاف پابندیاں دوبارہ بحال کرنی چاہیں۔ نینسی پیلوسی نے گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ وائٹ ہاﺅس نے حال ہی میں کانگریس سے کہا تھا کہ روس کے حساس ادارے اور دفاعی شعبے سے متعلق عائد پابندیاں ختم کی جانے چاہیے لیکن روسی دفاعی شعبہ ہماری فوجی مرد و خواتین کے لیے ممکنہ خطرہ ہے لہذا ان کے خلاف پابندیوں کو دوبارہ بحال کرنا ہو گا۔ انہوں نے امریکہ اور روس کے تعلقات کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں وائٹ ہاﺅس ہمارے فوجیوں کو لاحق خطرات بارے آگا کرتا ہے اور دوسری طرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی بھی جی8 گروپ کے دوسرے ممبران کی خواہشات کی مکمل مخالفت کے باوجود روس کو جی8 کا حصہ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی اخبار نے دعوی کیا کہ روسی فوج کے انٹیلیجنس یونٹ نے امریکی افواج پر حملوں کے لیے افغان عسکریت پسندوں کو رقوم دیں جن کی پیشکشں انہیںگزشتہ سال کی گئی تاہم اس حوالے سے وائٹ ہاس نے تبصرے سے انکار کردیا۔
امریکہ روسی انٹیلی جنس اور دفاعی شعبوں کے خلاف پابندیوں میں توسیع کرے، نینسی پیلوسی
Jul 03, 2020 | 14:12