لاہور (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نجی سکول کی متاثرہ طالبات کے ملزمان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں جنسی ہراسانی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست دے دی . اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب بچوں کو زیادتی اور تشدد کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔نجی سکول کی متاثرہ طالبات کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے مکمل قانونی تحفظ اور تعاون فراہم کیا جائے گا اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نجی سکول کی متاثرہ طالبات کے ملزمان کے خلاف جنسی ہراسانی کی ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست دے دی
Jul 03, 2020 | 16:27