لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار کے صدر جمیل اختر بیگ نے کہاہے کہ ایف بی آرکاکام بجٹ سازی یا قوانین بنانانہیںبلکہ ٹیکس کلیکشن اور ٹیکس بیس کو بڑھانا ہے لیکن توجہ دوسری جانب مرکوزہے ۔من مرضی کے سیکشن اور قانون لا کر تلوار کی نوک پر ٹیکس وصولی کو یقینی بنانا انکم آرڈننس 2001 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے مطابق حکومت اور عوام پارٹنر ہیں۔ اور ایف بی آر کا محکمہ عوام سے قانون کی مطابق صرف ٹیکس کلیکشن کرسکتا ہے ،بجٹ سازی اور قانون سازی وزارت خزانہ اور پارلیمانی مالیاتی کمیٹی کا کام ہے جو عوامی مسائل اور حقائق سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔
ایف بی آرکاکام قوانین بنانانہیں‘ٹیکس کلیکشن ہے :صدرلاہور ٹیکس بار
Jul 03, 2021