امریکی اسپرنٹر شاکیری رچرڈسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت 

Jul 03, 2021

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)امریکی اسپرنٹر شاکیری رچرڈسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے باعث ان کا ٹوکیو اولمپکس میں 100میٹر ریس میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔برطانوی نیوز ایجنسی نے ذرائع سے خبر دی ہے کہ شاکیری رچرڈسن کا اولمپک ٹرائیلز کے دوران لیا گیا ٹیسٹ مثبت آیا۔ان کے بھنگ (Cannabis) کے استعمال کے شواہد ملے ہیں، جو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے ممنوعہ شے میں شامل ہے۔اولمپک ٹرائیلز ایونٹ میں شاکیری نے 100 میٹر ریس دس اعشاریہ آٹھ چھ سیکنڈز میں جیتی تھی جس کے بعد وہ ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل کی مضبوط امیدوار بن گئیں تھیں۔

مزیدخبریں