شاہدرہ: پولیس وین سے گرنیوالی اغواء کی ملزمہ بس تلے آ کر ہلاک

فیروز والہ ( نامہ نگار) تھانہ شاہدرہ کے سامنے ہیڈ کانسٹیبل کے ڈیڑھ سالہ بیٹے کے اغواء کی زیرحراست ملزمہ پولیس کی گاڑی سے گرنے کے بعد بس کے نیچے آکر دم توڑ گئی۔ بتایا گیا ہے چھ روز قبل خاتون مسرت بی بی نے ہیڈ کانسٹیبل اللہ دتہ کے ڈیڑھ سالہ بچے حسنین کو اغوا کیا تھا  پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد خاتون  مسرت بی بی کو حراست میں لیا  تھا۔ تھانہ شاہدرہ پولیس کا سب انسپکٹر وقاص خاتون کو لیکر بچے کی بازیابی کے لئے جا رہا تھا  کہ   خاتون پولیس گاڑی سے گر  کر سامنے سے آنے والی بس کی زد میں آکر  ہلاک ہو گئی۔ پولیس نے بس ڈرائیور فیصل کو حراست میں لے لیا۔ ملزمہ کی ہلاکت کا سن کر مغوی بچے کے والدین کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...