اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں ذاتی مفادات کیلئے مہنگی ترین بجلی بنائی گئی، حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے، پچھلے مالی سال کے مقابلے میں گردشی قرض میں 360ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوالات وہ اٹھا رہے ہیں جو توانائی کے بحران کی اصل وجہ ہیں، ذاتی مفادات کیلئے مہنگی ترین بجلی بنائی گئی، یہ بھی سچ ہے کہ ٹرانسمیشن لائنز پر خرچ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہو رہی ہے، ایک آر ایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ کی وجہ سے چند پاور پلانٹس کم بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔
ماضی میں ذاتی مفادات کیلئے مہنگی ترین بجلی بنائی گئی، شہباز گل
Jul 03, 2021