گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستانی نوجوان ترکی کا بارڈر کراس کرتے فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ لدھیوالا وڑائچ کا رہائشی نوجوان ابرار غیر قانونی طریقہ سے ترکی جارہا تھا، ترکی بارڈر پر فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ابرار دیگر 84 لڑکوں کے ساتھ ڈینکی کے ذریعے ترکی جا رہا تھا 26 جون کی رات کو بارڈر پر فائرنگ کی زد میں آ گیا دو ساتھی لقمان اور عنصر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ مقتول کے خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا کے کہ لقمان اور عنصر نے فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع دی اور ابرار کی فوٹو بھیج دی تھی جس کے بعد تاحال کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والا گوجرانوالہ کا نوجوان ترک بارڈر پر فائرنگ سے جاں بحق
Jul 03, 2021