کوٹ رادھاکشن/ گوجرانوالہ/ قصور/ گجرات/ لالہ موسیٰ/ چنیوٹ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) لالہ موسیٰ میں امام مسجد کے بیٹے نے پانچ سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چنیوٹ لڑکی‘ کوٹ رادھاکشن بچے‘ گجرات میں منگیتر نے 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق تیرہ سالہ لڑکی کو منگیتر نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رانیوال سیداں کی رہائشی کی تیرہ سالہ بیٹی کی منگنی ملزم شہزاد سکنہ ملک پورہ کیساتھ ہوئی تھی۔ چنیوٹ سے نامہ نگار کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ تھانہ بھوآنہ کی حدود میں ایک اور لڑکی مبینہ زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ والد نے الزام میں کہا کہ میری بیٹی ٹھٹھہ محمد شاہ کی رہائشی رفع حاجت کیلئے فصل میں گئی تو گاؤں کے اوباش (غ) نے دو ساتھیوں کی مدد سے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ بھوآنہ پولسی نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لالہ موسیٰ سے نامہ نگار کے مطابق سردار پورہ محلہ کی مسجد میں قرآن پاک پڑھنے جانے والی پانچ سالہ بچی کو مبینہ طور پر امام مسجد کے بیٹے نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم اور والد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سٹی پولیس نے بچی کے والدین کی مدعیت میں ملزم ابوبکر ولد مفتی محمد حنیف معصومی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طبی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کوٹ رادھاکشن سے نمائندہ خصوصی کے مطابق کوٹ رادھاکشن میں چار اوباش لڑکوں کی گیارہ سالہ بچے کے ساتھ خالی گھر میں زیادتی پولیس نے ملزمان بلال‘ نعیم‘ عاطف منیر کو گرفتار کرکے مقدمہ کا اندراج کر لیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصور اور نواح میں دو لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ محلہ فاروقیہ میں ملزم بلال نے دس سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جبکہ میگا روڈ پتوکی میں ملزم امجد بیس بائیس سالہ لڑکے کو خالی مکان میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ایک اور واقعہ میں مقدمہ کے مطابق 25 سالہ خاتون عزیر کیساتھ موٹر سائیکل پر قصور جا رہی تھی کہ راستے میں تین مسلح ملزمان نے اسے اغواء کیا اور قریبی امرود کے باغ میں باری باری زیادتی کرتے رہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جواں سال لڑکی سے دکاندار اور اسکے ساتھی نے دکان میں مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو درخواست دے دی اور مؤقف اختیار کیا ہے اسامہ نے مکان کرائے پر لیکر دینے کے بہانے بلا کر ساتھی کیساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا۔