مظفرآباد(آئی این پی ) آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے لیے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے بتیس رجسٹرڈ سیاسیی جماعتوں کو نشان الاٹ کیے ہیں۔ امیدوار پارٹی ٹکٹ دکھا کر سیاسی جماعت کو الاٹ کردہ انتخابی نشان حاصل کرسکیں گے۔ آزاد امیدواروں کو دیگر نشان دیے جائیں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الاٹ شدہ نشان سے مماثل نشان کسی دوسرے امیدوار کو الاٹ نہیں کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر انتخابات کے لیے انتخابی نشان بلا، مسلم لیگ ن کو شیر، پاکستان پیپلزپارٹی تیر ،مسلم کانفرنس گھوڑا، پاک کشمیر پارٹی جنگی ٹینک، اللہ توکل پارٹی قینچی کے نشان پر الیکشن لڑیں گی۔ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات پچیس جولائی کو ہوں گے۔
آزاد کشمیرانتخابات،32 جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے
Jul 03, 2021