سی پی سی صدسالہ سالگرہ کی تقریب میں صدر شی کی تقریر کی دنیا بھر میں گونج

بیجنگ(شِنہوا)عالمی برادری نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی صدسالہ سالگرہ کی تقریب میں سی پی سی  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جِن پھِنگ کے خیالات  کو سراہا ہے جس میں پارٹی کی شاندار تاریخ  اور چینی قوم کے عظیم تجدید شباب  کے روشن مستقبل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔غیر ملکی رہنماں، عہد یداروں اور ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ 100 سالوں کے دوران، سی پی سی نے مشکلات پر قابو پانے اور عظیم کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے چینی عوام کی قیادت کی اور اس دوران چینی قوم اور انسانی تہذیب کی تاریخ میں شاندار باب رقم کیا۔انہوں نے یقین سے کہا کہ سی پی سی کی قیادت میں چین عظیم قومی تجدید شباب کا چینی خواب پورا کرنے کے لئے بڑی کا میابیاں حاصل کر ے گا، جو کہ عالمی ترقی اور انسانی پیشرفت کے لئے بھی بہترین حصہ ہو گا۔یونان کی بین الاقوامی تعلقات کی اسکالر پیلا کارپاتھیوٹاکی نے کہا کہ شی نے اپنی تقریر میں چین کی قومی آزادی،ترقی اور خوشحالی میں سی پی سی کے عظیم کردار کی نشاندہی کی اور ملک کے مستقبل میں ترقی کے روشن امکان کی عکاسی کی۔امریکی ٹیک کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ چین کی جانب سے خاص طور پر بنیادی ڈھانچے میں حاصل کی جانے والی معاشی خوشحالی حقیقی طور پر حیران کن ہے،میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ خود چین کا دورہ کرتے ہوئے مشاہدہ کریں۔کمیونسٹ پارٹی آف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری رابرٹ گرِفتھس نے کہا کہ سی پی سی کی کامیابیاں ناقابل تردید ہیں اور سب اس کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔کمبوڈین حکومت کے چیف ترجمان پھے سیپھان نے کہا کہ چین نے سی پی سی کی زیرقیادت مختلف میدانوں میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور چینی عوام کو بہتر زندگی فراہم کی ہے۔کینیا کے بین الاقوامی تعلقات کے اسکالر کاوِنس ادھیرے نے سی پی سی کے عوام کو ترجیح دینے کے فلسفہ اور بنی نوع انسان کی پیشرفت اور پوری دنیا کی ترقی میں سی پی سی کے کردار کی بہت تعریف کی، انہوں نے کہا کہ  سی پی سی کی زیرقیادت چین کثیرالجہتی کی ایک مضبوط آواز بن گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن