وادی اردن میں چاقوحملے میں  اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار زخمی 

وادی اردن (این این آئی)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ وادی اردن میں ایک فلسطینی شہری نے خاتون فوجی اہلکار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ایک فلسطینی نے وادی اردن میں نیفو کیمپ کے قریب بس اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کرکے ایک خاتون اہلکار کو زخمی کردیا اور اس کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگیا۔تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا جب کہ زخمی اہلکار کو ہیلی کاپٹر پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن