کراچی (وقائع نگار)سندھ اسمبلی نے جمعہ کو اپنے اجلاس میں سندھ ایمپلائیز سوشل سیکورٹی ترمیمی بل 2021 اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ترمیمی بل وزیر پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ بل کے تحت آئندہ ہرقسم کا مزدور ہ کواب" مزدور کارڈ "حاصل کر سکے گا۔اب مزدوروں کو شادی ، بچوں کی تعلیم اور صحت کے فائدے ملیں گے۔جتنے بھی مزدور ہیں اْن بے پناہ فائدہ ہوگا۔ایوان نے اپنی کارروائی کے دوران سندھ ٹرمز آف ایمپلائیمنٹ ترمیمی بل 2021 متفقہ طور پر منظور کرلیا جس کے بعدسندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر تک ملتوی کردیا گیا۔
سندھ ایمپلائیز سوشل سیکورٹی ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور
Jul 03, 2021