شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال ، نائب صدور شیخ عظیم جاوید، میاں تنویر احمد اورصدر ٹائلز ڈیلر ایسوسی ایشن ملک اعجاز احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچا ، موجودہ حکمران ملک کو تختہ مشق بنائے ہوئے ہیں یہ وقت ملکی مفاد میں اقدامات اٹھانے کا ہے کیونکہ دشمن ہمیں ہر سطح پر نقصان سے دوچار کرنے کی سازشیں رچائے ہوئے ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ندیم یوسف ڈالو، اکبر علی چوہان ، حاجی اکرم سرہندی، یعقوب بگا شیخ، میاں انیس علی، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، خالد مغل، مشتاق مہدی و دیگر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، ذیشان پرویز اور پرویز اقبال نے کہا کہ ہوشرباء مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے بھوک و افلاس کے شکار غریب عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے۔