جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین رانا آصف محمود خاں نے کہا کہ قوم ایک بحران سے نکلتی نہیں کہ دوسرے کا شکار ہو جاتی ہے، وزراء کی بد تدبیری اور نااہلی کی وجہ سے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،عوام کو بدحال کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے ملک میں بڑھتے جرائم معاشی بدحالی کا نتیجہ ہیں ، نااہل حکمرانوں سے فوری نجات ناگزیر ہے، اپنے ایک بیان میں رانا آصف محمود خاں نے کہا کہ قوم کو روزگار کی ضرورت ہے تاکہ انہیں عزت سے دو وقت کی روٹی مل سکے، یہ کون سی پالیسی ہے کہ لوگوں کو خوار کر کے بے روزگاری کے خاتمہ کا دعویٰ کیا جائے، عوام نے تبدیلی سرکار سے جو امیدیں لگا رکھی تھیں برسراقتدار آ کر تبدیلی سرکار نے عوام کو ما یو س کیا ، تبد یلی سرکار کوووٹ دینے والے بھی آج بری طرح مایوس ہیں ملک کی تقدیر صر ف مسلم لیگ ن ہی بد ل سکتی ہے۔