لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں 67 کروڑ روپے کی کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کر دی۔عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت پر جیل حکام نے ملزمان محمد خان، عمران اور ارشاد کو عدالت میں پیش کیا۔جبکہ شریک ملزم میاں روف احمد وغیرہ بطور ریفرنس حاضری کے لئے پیش ہوئے۔دیگر ملزمان میں وقار، نواز احمد اور میاں عبدالرؤف وغیرہ شامل ہیں۔ڈیوٹی جج نے سماعت بغیر کارروائی کے 16 جولائی تک ملتوی کر دی ۔
احتساب عدالت :67 کروڑ روپے کرپشن ،تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع
Jul 03, 2021