این سی اے کی سموک فری مہم کیلئے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کیساتھ مفاہمتی یادداشت 

Jul 03, 2021

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کی تاریخی، تقافتی اور تعلیمی درسگاہ نیشنل کالج آف آرٹس کو سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کا درجہ دینے کیلئے نیشنل کالج آف آرٹس اور ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔این سی اے کے رجسٹرار فخراللہ طاہر اور کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار شہزاد تنویر، ڈاکٹر شعیب ظفر انچارچ سکول پروگرام سید محسن، عدیل راشد، ڈاکٹر اکرام، احمد نوید، اساتذہ اکرام اور طلبہ کے علاوہ تنزیلہ عمران چیئرپرسن وومن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس سی ایم پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ہمارا مقصد پروفیشنل تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی تربیت بھی ہے۔

مزیدخبریں