ومبلڈن اوپن،راجر فیڈرر 46 سال کے دوران تیسرے مرحلے میں پہنچنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

لاہور( سپورٹس ڈیسک) سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اپنے حریف رچرڈ گاسکیٹ کیخلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرکے 46 سال میں ومبلڈن اوپن کے تیسرے مرحلے میں پہنچنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ 39 سالہ فیڈرر نے اپنے فرانسیسی حریف کو 6-7 (1/7) ، 1-6، 4-6 سے شکست دے کر 18 ویں بار لاسٹ 32 کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنائی۔اس سے قبل 1975ء  میں آل انگلینڈ کلب میں جب ومبلڈن کا تیسرا راؤنڈ ہوا تو آسٹریلیا کے کین روزوال کی عمر 40 سال تھی۔

ای پیپر دی نیشن