لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ محمد حفیظ، ،مشتاق احمد اور شاہد آفریدی نے ان کی ہارڈ ہٹنگ صلاحیت کو بہتر بنانے میں اہم کردار کیا ہے۔انہیں بیٹنگ کرنا ہمیشہ پسند تھا مگر بدقسمتی سے بین الاقوامی کیرئیر کی ابتدا میں وہ اس شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا بہتر اظہارنہیں کر سکے مگر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ان کے لیے بہت سازگار رہی۔وہ ڈومیسٹک میں انہی نمبر ز پر کھیلتے تھے اب جب نئی ٹیم مینجمنٹ نے ان کو بیٹنگ آرڈر میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے مینجمنٹ کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
حفیظ،مشتاق، آفریدی نے ہارڈ ہٹنگ صلاحیت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا:محمدرضوان
Jul 03, 2021