رائل آرچرڈ ملتان میں مرکزی جامع مسجد المصطفیٰ کا افتتاح

Jul 03, 2021

 ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان   رائل آرچرڈ ملتان میں مرکزی جامع مسجد المصطفیٰ کا افتتاح کر دیا گیا 29کنال پرمشتمل اس خوبصورت جامع مسجد کا افتتاح مبلغ اسلام اور  ادارہ المصطفیٰ انٹرنیشنل کے امیر اعلیٰ پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کیااس موقع پر حبیب رفیق پرائیویٹ کے گروپ چیف آپریٹنگ آفیسر ملک محمد اسلم ،جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ رائل آرچرڈ ملتان ملک عبد الرؤف ،جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ سمارٹ سٹی  مجیب خان  ،جی ایم فنانس عمران صدیقی  اور دیگر مہمانان گرامی کی ایک بڑی تعداد موجود تھی بعد ازاں  پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور نماز پڑھائی  شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز جمعہ ادا کی اس موقع پر پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی  نے ملکی تعمیر وترقی  حبیب رفیق گروپ اور رائل آرچرڈ سمیت  تمام پراجیکٹس کی کامیابی کی دعا بھی کرائی  انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جامع مسجد  مذہبی فرائض کی ادائیگی اور دین اسلام کی خدمت کے لئے  اہم سنگ میل ثابت ہو گی  اور یہاں ہونے والے مزہبی اجتماعات سے امن محبت بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام ہو گا اور دین اسلام کی روشی ہر سو پھیلے گی انہوں نے جامع مسجد کے افتتاح کے موقع پر رائل آرچرڈ کی انتظامیہ اور وہاں رہائش پذیر ممبران کو مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گروپ چیف آپریٹنگ آفیسر ملک محمد اسلم کا کہنا تھا کہ حبیب رفیق  پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں اعلیٰ معیار بروقت  تکمیل ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے اور رائل آرچرڈ ملتان اسکی جیتی جاگتی تصویر ہے انہوں رائل آرچرڈ ملتان کو اہلیان ملتان کے لئے ایک تحفہ قرار دیا اور وہاں رہائش اختیار کرنے والے ممبران کو مبارکباد بھی دی۔

مزیدخبریں