ملتان (سماجی رپورٹر) محکمہ اوقاف ملتان زون میں درباروں پر آنے والے زائرین کے لئے جوتے، پارکنگ اور بیت الخلاء کی سہولت مفت فراہم کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں بتایاجاتاہے کہ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان زون کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف خالد محمود نے دیگر سٹاف محمد ارشد صدیقی، مقبول احمد اور محمد ہارون کے ہمراہ دربار حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی، دربار حضرت شاہ رکن الدین عالم، دربار بی بی پاک مائی، اور دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر جوتا اسٹینڈ، پارکنگ اسٹینڈ ختم اور بیت الخلاء زائرین کے لئے مفت سروس فراہم کر دی ہے جبکہ ان جگہو ں پر زائرین سے وصول کی جانے والے پیسوں کے بورڈ ہٹواکر وہاں پر مفت سروس کے بورڈ آویزاں کر دیئے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف پر محکمہ اوقاف کے اہلکارو ں کو بھی تعینات کر دیا ہے تاکہ کوئی بھی شخص درباروں پر آنے والے زائرین سے کسی بھی مد میں پیسوں کی وصولی نہ کر سکے۔
مزارات پر زائرین کیلئے جوتے پارکنگ‘ بیت الخلاء کی سہولت مفت کرنے کیلئے بورڈ آویزاں
Jul 03, 2021