پروازیں منسوخ، امریکہ و دیگر  ممالک میں کئی پاکستانی پھنس  گئے: سول ایوی ایشن کا نوٹس

لاہور (این این آئی) غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پاکستانیوں سے ناروا سلوک کے باعث امریکہ سمیت دیگر ممالک سے آنے والے ہزاروں مسافر پھنس گئے۔ غیر ملکی ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے اوور بکنگ کی جبکہ ٹکٹس بھی ریٹرن نہیں کررہے۔ حکومت کی جانب سے ممکنہ ہدایت پر پی آئی اے نے دوحہ اور دبئی کیلئے پروازیں بڑھانے اور بڑے طیارے لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکہ سمیت دیگر ممالک سے آنے والے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے کچھ انٹرنیشل ایئر لائنز کی جانب سے پروازوں کی اچانک منسوخی کا سخت نوٹس لیا ہے۔ واضح ہدایات کی موجودگی میں پروازوں کی منسوخی  پاکستان سفر کرنے والے مسافروں کے لئے پریشانی کا باعث بنی۔ این سی او سی کے مطابق پروازیں منسوخ کرنے والی ایئرلائنز کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تنبیہہ جاری کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن