کرونا24 اموات، امریکہ سے 25 لاکھ ویکسین کا تحفہ، سعودیہ پلٹ 19 مسافر پازیٹو

 اسلام آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ این این آئی) کرونا سے ملک میں مزید 24 افراد چل بسے، 1277 نئے کیسز رپورٹ، مزید 1277 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 1110 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.7  فیصد ہو گئی۔ انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 ہو گئی،  مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 685 ہو چکی ہے۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 48 ہزار 801 افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی۔  امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔  اس موقع پر امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجیلا پی ایگلر نے کہا کہ پاکستان میں متعین امریکی سفارتی مشن کو یہ محفوظ اور موثر ویکسین پاکستان کے شہریوں میں تقسیم کرنے پر خوشی ہے۔ اس ویکسین کے استعمال سے پاکستان میں انسانی جانوں کے تحفظ اور ملک کو اس بحران سے نکلنے میں مدد میسر ہوگی۔ راولپنڈی ضلع میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 994 ہوگئی،  49 سالہ عاصم حسین محلہ نواب آباد ٹیکسلا کا رہائشی تھا۔ سندھ میں کرونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح4اعشاریہ 28فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اورکرونا کے باعث مزید 14افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز میں پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ دارالحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 3.7فی صد ہو گئی۔  بلوچستان میںکیسز کی شرح 6.1  فیصد ہو گئی۔ کوئٹہ میں 4 ہے۔ سندھ میں مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور کرونا کے باعث مزید 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ سعودی عرب سے کر اچی آنے والے 19 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قرنطینہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترکی میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے پونے 5 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 9 ہزار سے زائد کرونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 34 لاکھ 63 ہزار 661 تک جا پہنچی ہے۔

ای پیپر دی نیشن