مبینہ ڈرون پروازیں‘ بھارتی جھوٹے الزامات مسترد کرتے ہیں: پاکستان 

Jul 03, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈرون کی مبینہ پرواز سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان دیکھا بھارت کے ان مذموم دعوؤں کے حقائق کی کوئی بنیاد نہیں ان الزامات کو ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت پاکستان کو فراہم نہیںکئے گئے ان بیرونی عناصر کی پاکستان کے خلاف ریاستی دہشتگردی کی ایک تاریخ ہے پاکستان ان جھوٹے الزامات اور متفرق بھارتی حربوں کو مسترد کرتا ہے پاکستان  حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزیدخبریں