لاہور (احسن صدیق) کسٹم ڈیوٹی کے علاوہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کے باعث ملک بھر میں کتے بلیوں کی درآمدی خوراک کی قیمت میں بیس فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ خواتین کی آرائش و زیبائش کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں 15سے 20 فیصد اضافہ ہوگیا ہے ڈاگ فوڈ کے 1.2کلو کے ڈبے کی قیمت ایک ہزار روپے سے بڑھ کر 1200روپے ،کیٹ فوڈ کے 500گرام کے ڈبے کی قیمت 400روپے سے بڑھ کر 450روپے ہو گئی ہے۔اسی امپوٹڈ سرکہ کی 500ملی لیٹر کی بوتل کی قیمت 625روپے سے بڑھ کر 850روپے ہوگئی ہے موبائل فون کا کاروبار کرنے والے تاجروں نے بتایا ہے کہ 40 ہزار سے زائد کے موبائل فونز کی قیمت میں 5ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے جبکہ 40ہزار روپے سے کم قیمت کے موبائل فونز کی قیمت میں 2ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔اسی طرح ہینڈ فری کی اوسط قیمت 150روپے سے بڑھ گئی ہے۔ ایل ای ڈی بلب کی قیمت 140روپے سے بڑھ کر 160روپے ہو گئی ۔زیتون کے آئل کے 4لیٹر ڈبے کی قیمت 2500روپے سے بڑھ کر 3100روپے ہو گئی ۔کافی کی 100گرام کی شیشی کی قیمت 850 روپے سے بڑھ کر 980روپے ہو گئی۔ کسٹم ڈیوٹی کے علاوہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔ اسی طرح سن سکرین،سکن کئیر ،پیدی کیئر ،امپوٹڈ فوڈ آئٹمز ،پریپیرڈاینڈ پراسسڈ میٹ ،نٹس،امپوٹڈ ویجی ٹیبل اینڈ فروٹس ،امپوٹڈ سگریٹس ،فٹ وئیر آوٹر ربٹر اور ٹیکسٹائل مٹیریلز کی قیمتوں میں 20فیصد اضافہ ہو گیا ہے ۔