20 برس بعد امریکہ نے بگرام بیس خالی کردیا، طالبان کا خیر مقدم

کابل (شنہوا) افغانستان میں موجود تمام امریکی اور نیٹو افواج نے افغان دارالحکومت کابل کے قریب واقع بگرام ائر فیلڈ کو خالی کر دیا ہے اور اتحادی فوج کے اس سب سے بڑے اڈے کو افغان حکومت کے فوجیوں کے حوالے  کر دیا ہے۔ مقامی ٹی وی طلوع نیوز کے مطابق افغان قومی دفاع اور سکیورٹی فورسز اے این ڈی ایس ایف نے غیر ملکی افواج کی دو ہائیوں تک یہاں موجودگی کے بعد فوجی اڈے  پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ طالبان نے امریکا کی جانب سے بگرام ائر بیس خالی کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کا انخلاء افغانوں کیلئے اپنے مستقبل سے متعلق فیصلہ کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن