پلوامہ، بھارتی دہشت گردی، 5 کشمیری شہید، شبیر شاہ کی ضمانت مسترد

Jul 03, 2021

سرینگر+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خصوصی نامہ نگار) بھارت کے غیرقانونی قبضہ والے کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے راجپورہ کو محاصرے میں لے لیا۔ کے ایم ایس نے بتایا کہ قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کی آڑ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف علاقے میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھاری نفری طلب کرلی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا ہے۔ دوسری جانب نئی دہلی کی ایک عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں بے گناہ کشمیری کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 17 سال کے معصوم کشمیری نوجوان کو قابض بھارتی فوج نے قتل کیا۔ نوجوان کرکٹر کو بھارتی قابض فورسز نے گولی مار کر شہید کردیا۔ نوجوان کرکٹر کو بھارتی فورسز کو شہید کرنے سے پہلے تشدد کیا۔ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل ، حراستی تشدد، لاپتہ ہونا معمول بن گیا۔ غیرقانونی طور پر 350 کشمیریوں کو گرفتار کیا اور کشمیریوں کے 58 مکانات تباہ کئے۔

مزیدخبریں