سفیر سے ملاقات، پاک سعودیہ تعلقات کو  وسعت دی جانی چاہئے: عارف علوی

اسلام آباد‘ کراچی  (اے پی پی‘ آئی این پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ عقیدے، ثقافت، روایت اور باہمی خیر سگالی کی بنیاد پر برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں باہمی مفاد میں مزید وسعت دی جانی چاہیے۔ وہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے بات چیت کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان توانائی، سائنس، ٹیکنالوجی، زراعت اور ثقافت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کے لئے باہمی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین معیشت، تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو باہمی فائدے کے لئے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر ڈاکٹرعارف علوی  نے کراچی میں پانی کی صورتحال سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ کراچی کے مسائل کا جلد حل اور شہریوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے،  شہر میں  پانی کی فراہمی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، شہر کو روزانہ 1100 سے 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے، پانی کی قلت کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پانی کے منصوبے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے، متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مربوط کوششوں سے مسائل کا جلد حل ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...