کراچی: آصف زرداری شدید علیل، ہسپتال داخل کرادیا گیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری طبیعت شدید ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہو گئی اور انہیں ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کی تھکن کی وجہ سے آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی ہے۔ دوسری جانب والد کی علالت کے پیش نظر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے اور بختاور بھٹو زرداری اپنے خاوند کے ہمراہ فوراً دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...