پاک ڈینش مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام مکمل ہو گیا ، ذوالفقار کمال

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان میں صنفی تفاوت کے خاتمے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ضمن میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے اشتراک سے ایک پائلٹ پراجیکٹ مکمل کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر میں ’’خواتین دوست ماحول‘‘ پیدا کرنے سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ڈنمارک کی غیر سرکاری تنظیم ڈی پی ای ایف کے نمائندہ پاکستانی نژاد ذوالفقار کمال نے روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک ڈینش مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کا مقصد پاکستان میں خواتین کے کام کرنے والی جگہوں کے متعلق ماحول کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ نہ صرف ڈنمارک، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے بلکہ اس پراجیکٹ کا مقصد آئی ٹی کے سیکٹر میں ڈینش کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 12 جولائی کو پاک ڈینش ورکنگ گروپوں کے اشتراک سے مکمل ہونے والے پائلٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن