سٹاک ایکسچینج کی چوبیس گھنٹے ٹریڈنگ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

Jul 03, 2021

اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) سٹاک ایکسچینج کی چوبیس گھنٹے ٹریڈنگ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔ وقار ذکا سٹاک ایکسچینج کو بلاک چین ٹیکنالوجی پر متعارف کروانے سے ہروقت ٹریڈنگ ممکن ہے۔ چیئر مین ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو چوبیس گھنٹے آپریشنل رکھنے کے لیے چیئرمین ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان وقار ذکا ء نے سفارشات سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو ارسال کردی ہیں جس کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کو بلاک چین ٹیکنالوجی پر متعارف کروانے سے کسی بھی وقت شیئرز کا لین دین کیا جاسکے گا۔ وقار ذکا کی ٹیم Tenup Nation نے اپنی کرنسی بھی تیار کر لی ہے جس کے ذریعے مختلف کمپنیوں کے شئیرز کی خریدوفروخت کی جا سکے 
گی۔ چئیرمین ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان وقار ذکا کا کہنا تھا کہ بلاک چین پر آنے کے بعد اسٹاک ایکسچینج کے صارفین میں اڑھائی لاکھ کا اضافہ ممکن ہے۔ اس کے علاوہ بلاک چین واحد ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ کو چوبیس گھنٹے چلایا جاسکے گا۔

مزیدخبریں