راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)برادری ازم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے بری طرح ناکام ہوں گے انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے عوام نے ساتھ دیا تو مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ہماری سیاست خدمت کی سیاست ہے جو جاری رکھیں گے25جولائی کو ووٹر اپنی پرچی کی طاقت سے کرپٹ سیاستدانوں کو انتخابی عمل سے نکال باہر کریں گے حلقہ کے عوام کوآزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مایوس کیا جیت کر مایوسی ختم کردی جائے گی ان خیالات کا اظہارایل اے 44 ویلی فائیو سے آزاد امید وارنے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سعد مجید بزمی نے حلقہ میں عمائدین کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا سعد مجید بزمی نے کہا کہ کرسی کے لالچ میں ضمیر خریدنے والے ہمارا مقابلہ نہیںکر سکتے مخالفین شکست کے خوف سے حواس باختہ ہو چکے ہیں 25جولائی کو انہیں اس حلقے میںعبرناک شکست سے دوچار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے یہاں بڑے بڑے سیاسی شعبدہ باز ہر پانچ سال بعد عوام کو چہرہ دکھانے آجاتے ہیں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے ہوائی دعوے کرکے عوام سے ووٹ حاصل کرتے ہیں اورپھر اگلے پانچ سال تک منظر سے ہی رپوش ہو جاتے ہیں لیکن میرا مشن اس قسم کی سیاست کا خاتمہ ہے ہم جیتیں یا ہاریں حلقہ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور خدمت کی سیاست کو پر وان چڑہا کرعوام سے رابطے کا اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
برادری ازم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے، سعد مجید بزمی
Jul 03, 2021