وہاڑی (نامہ نگار‘کرائم رپورٹر) ڈی پی اووہاڑی امیر عبداﷲ نیازی کا مقدمات میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف ایکشن ،ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں تعینات ایس ایچ او سمیت 81سے زائد ملازمین کو تفتیش مکمل ہونے تک لائن حاضر کر دیا ‘ ذرائع کے مطابق تھانہ لڈن میں تعینات ایس ایچ او منصور خان چار ،سب انسپکٹر زاہد شاہ،اے ایس آئی ملک اظہر،لیڈی کانسٹیبل عظمیٰ شیخ اور کانسٹیبل عبید سمیت شامل ہیں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ50 سے زائد ایسے پولیس ملازمین ہیں جو تھانہ صدر وہاڑی، دانیوال،سٹی اورضلع کے تھانوں میں مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جس پر ڈی پی او وہاڑی نے فوری ایکشن لیتے ہوے ایسے ملازمین کو کلوزٹو لائن کرکے مقدمات کاسامنا کرنے کاحکم دیاہے
وہاڑی: مقدمات میں ملوث تھانیداروں سمیت 81 اہلکار تفتیش مکمل ہونے تک لائن حاضر
Jul 03, 2021