لادی گینگ کا خطرناک ترین کارندہ رمضان عرف رمزی گرفتار 

Jul 03, 2021

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ )لادی گینگ کیخلاف پولیس کی ایک اور کامیابی، ہاتھ، پاؤں، ناک کاٹنے والی سنگین واردات میں شامل لادی گینگ کا اہم کارندہ رمضان عرف رمزی کوگرفتارکر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے احکامات پربدنام زمانہ لادی گینگ کے خلاف جاری آپریشن پر ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کوبتایا گیا کہ ڈی جی خان پولیس نے لادی گینگ کے اہم ملزم رمضان عرف رمزی کو گرفتار کر لیا،یہ ملزم اس سنگین واردات میں بھی شامل ہے جس میں لادی گینگ نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے دیہاتی کے ہاتھ پاؤں،ناک کاٹ کر اسے قتل کر دیا،ملزمان نے اپنی سفاکیت کی ویڈیو بنا کر اسے وائرل بھی کر دیا،آر پی او فیصل رانا نے لادی گینگ کے اہم ملزم کی گرفتاری پر ڈی جی خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر شروع ہونے والا یہ خصوصی آپریشن کامیابی کی طرف رواں دواں ہے،لادی گینگ کے آخری ملزم کی گرفتاری تک یہ آپریشن جاری رہے گادریں اثنا سماجی حلقوں نے لادی گینگ کے ماسٹر مائنڈ نور محمد کی ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد دوسرے ماسٹر مائنڈ رمضان عرف رمزی کی گرفتاری کو 48گھنٹوں میں پولیس کی دوسری بڑی کامیابی قرار دیا ہے

مزیدخبریں