نہم دہم سالانہ امتحانات پیر سے شروع ہونگے، 438 امتحانی مراکز قائم

کراچی (نیوزرپورٹر)  نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات پیر 5جولائی سے شروع ہو رہے ہیں۔ ثانوی تعلیمی بورڈ  نے  طلبہ کو متنبہ کیا کہ امتحانات کے دوران موبائل فون ہر گز اپنے ہمراہ نہ لائیں خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔ بورڈکے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے ناظم امتحانات سید محمد علی شائق، ڈپٹی کنٹرولر طارق کریم اور دیگر افسران کو کہاکہ تمام امتحانی مراکز کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ امتحانات کے دوران کووڈ19کی وبا کے باعث ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں،امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز کے حوالے سے تمام ہدایات آویزاں کی جائیں، طلبا و طالبات ماسک کا استعمال لازمی کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی پرچوں میں وقفہ دیا گیا ہے، امتحانی سینٹروں پر مامور سینٹر سپرنٹنڈنٹ، سینٹر کنٹرول آفیسرکو کووڈ ویکسین لگوانے کی ہدایات گورنمنٹ آف سندھ پہلے ہی جاری کر چکی ہے ہم نے بھی اس حوالے سے تمام امتحانی سینٹروں پر لیٹرز جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال نویں اور دسویں جماعت کیلئے مجموعی طور پر 3لاکھ 48ہزار 249طلبا و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ اس سال امتحانی مراکز 438 بنائے گئے ہیں جس میں 185 سرکاری اسکول اور 253 نجی اسکول شامل ہیں۔طالبات کیلئے 201 اور طلبا کیلئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ اس سال نویں جماعت کے سائنس گروپ میں ایک لاکھ 56 ہزار 512 جبکہ دسویں جماعت میں ایک لاکھ 54ہزار 57 امیدوار شریک ہوں گے۔ اسی طرح جنرل گروپ کے امتحانات میں 37ہزار 680 امیدوار شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں اور طلبا وطالبات کی سہولت کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www. bsek.edu.pk پر سینٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ چیئرمین سید شرف علی شاہ نے نے بتایا کہ تمام ایڈمٹ کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔ امتحانات کی نگرانی کیلئے بورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے جو کہ امتحانی مراکز کا دورہ کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس بورڈ آفس میں جمع کرائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...