کراچی (نیوزرپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پرتاجروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ حکومت عوام کوریلیف دینے کے بجائے ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان برپا کرنے پر تلی ہوئی ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ لاک ڈان کے دوران غلط حکومتی فیصلوں اور بے حسی کے سبب لوگ معاشی طور پرتباہ ہوچکے ہیں جبکہ لاک ڈان سے نمٹنے اور معاشی بحران سے نجات کیلئے ملنے والی بیرونی امدادبھی حکومتی حلقوں میں کرپشن کی نذر ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والا بجٹ2021 نے عوام کی قوت خرید تک ختم کردی ہے ایسے میں تسلسل کے ساتھ گیس، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کی مصنوعی بندش اور پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ IMFکی پالیسیوں کا تسلسل ہے جس نے ملک کی بنیادیں مزید کھوکھلی کردی ہے۔آفاق احمدنے کہا کہ بااختیار اور خود مختار ریاست کے قیام کیلئے حکمرانوں کو IMFکے خول سے نکلنا ہوگا اور ملکی مفاد میں فیصلے اور اقدامات لیکر آزاد ریاست کا قیام یقینی بنانا ہوگا۔انہوں کہا کہ ملک بیرونی قرضوں یا امداد پر نہیں بلکہ مثبت معاشی پالیسیوں پر ترقی کرتے ہیں ہمارے حکمران معاشی پالیسیوں اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کے بجائے بے جا ٹیکسز کے نفاذاور انرجی کے غیر مصنوعی بحران پیدا کرکے معا شی ترقی کے راستے بند کررہے ہیں۔