کراچی (نیوزرپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ رحمۃاللعالمین سے مسلمان کی محبت و عقیدت ایمان کا لازمی جزہے۔ مشکلات سے نجا ت کیلئے اسوہ رسول پر عمل کیا ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانیت میں بہت سے انقلاب آئے مگر وہی انقلاب انسانیت کے ماتھے کا جھومر بنا جس نے انسان کو کفرو شرک اور ظلم و جبر سے نجات دلائی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع میمن مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ بحیثیت مسلمان ہمارافرض ہے کہ ہم اپنے اندرمحبت، اخوت ومساوات اور بھائی چارگی کے عظیم جذبوں کے ساتھ ساتھ عفوودرگزر کے انمول جذبے کو بھی پروان چڑھائیں۔شاہ عبد الحق کا کہنا تھاکہ مغربی و یورپ کے لوگ اسلام کے سنہرے اصو لو ں پر عمل کر کے علمی، معاشی و سا ئنسی ترقی حا صل کر رہے ہیں، مگر امت مسلمہ اپنے اسلا ف کے را ستے کو ترک کر کے ذلت و رسوا ئی کو اپنا مقدر بنا رہی ہے۔دریں اثناء جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام تربیتی روحانی اجتماع،زیر سر پرستی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری 4 جولائی اتوار بعد نماز عشاء ،شہداء میلاد مسجد پریڈی اسٹریٹ لائنز ایریا میں منعقد ہو گا جس میں ختم قادریہ شریف،نعت خوانی،ذکر و اذکار اجتماعی دعا، علامہ ڈاکٹرسید عبد الوہاب قادری خطاب کریں گے۔
رحمۃاللعالمینؐ سے محبت ایمان کا لازمی جزہے۔شاہ عبد الحق
Jul 03, 2021