کشمور ( نامہ نگار) کشمور کے کچے میں ایک بار پھر خون کی ہولی شروع ہوگئی، فائرنگ کی آواز سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق کشمور کے کچے کے علاقے درانی مہر تھانے کی حدود کچے گاؤں جام سونھارو پر جیئند جاگیرانی، ٹکر سبزوئی کے افراد کا حملہ۔ حملے میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں چاچڑ برادری کے تاجو چاچڑ، ڈگڑی چاچڑ،اصغر چاچڑ گولیاں لگنے کے باعث قتل ہوئے جبکہ مخالف گروپ سبزوئی برادری کے 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ کی طرف ہوگئی واضح رہے کہ پہلے بھی دشمنی میں چاچڑ قبیلے کے 9 افراد مارے جاچکے ہیں۔
چاچڑا اور سبزوئی قبائل میں تصادم، جدید ہتھیاروں سے حملے3 افراد قتل
Jul 03, 2021