حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) حافظ آباد پولیس نے ایمر جنسی ہیلپ لائن پکار 15 کی ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ا عدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران پکار 15 سنٹر لائیزڈ نظام کے ذریعے 23605کالز موصول ہوئیں جن میں سے 10248 کالز جھوٹی نکلیں اس کے علاوہ1337 کالز پر کیسز درج کئے گئے جبکہ معلومات کے حصول کیلئے 521 کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی۔تاہم حافظ آباد پولیس پکار 15 کے ذریعے ہزاروںجھوٹی کالز موصول ہونے کے باوجود شہریوں کی مدد کیلئے اوسطاً صرف7منٹ میں موقع پرپہنچتی رہی۔
حافظ آباد:جون میں پکار 15 سنٹرکو 23605کالز موصول ہوئیں
Jul 03, 2021