حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) عوامی محاذ حافظ آبادکا اجلاس ضلعی صدر رانا خالد محمود کی زیر صدارت ہوا۔جس میں شرکاء اجلاس نے ڈی پی او محمد معصوم کی جانب سے ضلع بھر میں رات کے وقت خود گشت کرنے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کریک ڈائون کرنے کو عمل کو سراہا اور کہا اس سے نہ صرف جرائم میں کمی واقع ہوگی۔ اجلاس میں کہاگیا ڈی پی او کی جانب سے ہفتہ وار کھلی کچہریاں بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔علاوہ ازیں تفتیشی افسران میں انویسٹی گیشن فنڈز کی منصفانہ تقسیم بھی احسن اقدام ہے۔