جاپانی شہر آتامی میں شدید بارش کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بیس افرادلاپتا ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی حکومت کے ایک ترجمان نے کہاکہ اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر خصوصی امدادی ٹیمیں فعال ہو چکی ہیں۔ وزیر اعظم نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے، جو متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آتامی میں درجنوں مکانات اور عمارتیں سیلابی ریلوں کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔
جاپان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، بیس افراد لاپتا
Jul 03, 2021 | 17:39