جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران ملکہ ایلزبتھ دوم سے ملاقات

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران ملکہ ایلزبتھ دوم سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 95 سالہ ملکہ نے لندن کے قریب واقع ونڈسر کاسل میں میرکل کو خوش آمدید کہا۔ 16 برس پر محیط اپنی مدت اقتدار کے خاتمے سے قبل میرکل کا یہ آخری غیر ملکی دورہ ہے۔ گزشتہ روز میرکل نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ملاقات میں بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کے علاوہ کورونا کی عالمی وبا پر بات چیت کی۔ برلن حکومت برطانیہ میں کورونا کی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا کے تیزی کے ساتھ پھیلا پر سخت تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن