وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سابق رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق کی ملاقات,  عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ کے ویژن کوسراہا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میںسابق رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے ملاقات کی-اعجاز الحق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج بنانا آپ کا بہترین اقدام ہے-جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے 35فیصد بجٹ مختص کرنے سے محرومیاں دور ہوںگی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے - الزامات برائے الزامات کی سیاست کبھی کی نہ کریںگے-سابق حکمرانوں کے غلط منصوبوں کے باعث صوبے کاخزانہ خالی ہوچکاتھا- پسماندہ علاقوں کی ترقی کےلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں.

ای پیپر دی نیشن