لاہور(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں لاہور پولیس نے گزشتہ روز اپنے مختلف ونگز اور یونٹس میں انسداد ڈینگی ڈے منایا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی قیادت میں پولیس فورس کو ڈینگی کے خطرات سے محفوظ رکھنے اور اس حوالے سے آگاہی مہم کے تحت پولیس افسران اور اہلکاروں کا شعور اجاگر کرنے کیلئے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اینٹی ڈینگی سپرے کروایا گیا۔ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفی حسن اور دیگر متعلقہ افسران کی زیر نگرانی سی سی پی او آفس کے احاطے،پارکنگ ایریاز،کینٹین،پارک،کوریڈورز، دفاتر اور واش رومز سمیت تمام برانچز میں اینٹی ڈینگی سپرے کروایا گیا۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام یونٹس میں باقاعدگی سے انسداد ڈینگی سپرے کروایا جا رہا ہے پولیس افسران اور اہلکاروں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور پولیس سٹیشنز،دفاتر، داخلہ و خارجی چیک پوسٹوں کے اندر اور باہر کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔صرف صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ڈینگی مچھر کی افرائش کو روکا جا سکتا ہے۔
لاہور پولیس نے ڈینگی ڈے منایا‘مختلف ونگز‘یونٹس میں سپرے
Jul 03, 2022