لاہور(نامہ نگار)قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سے25 سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش ملی ہے ۔ پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔لاہور ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ کنارے نامعلوم نوجوان کی نعش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
قلعہ گجر سنگھ سے 25سالہ نوجوان کی نعش برآمد
Jul 03, 2022