حمزہ شہباز نے چاندرات تک مارکیٹیں رات 9بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی


لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب بھر کی مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کردی۔  پنجاب بھر کی مارکیٹوں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کردی ہے، فیصلے کا اطلاق گزشتہ روز (ہفتہ) سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق اب چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کیلئے رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ حمزہ شہباز شریف نے عید الاضحیٰ پر پنجاب بھر میں صفائی کے انتظامات پر بریفنگ لی اور حتمی پلان کی منظوری دیتے ہوئے کنٹرول روم بنانے اور صفائی پلان کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے عید کے دنوں میں متوقع بارشوں کے پیش نظر نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کی بھی ہدایت کردی۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے اور بہترین صفائی کے انتظامات کے لیے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو متحرک کردیا ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی صدارت میں صفائی پلان کے متعلق خصوصی اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگائی جائیں اور متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام اضلاع میں عملے کو الرٹ رکھا جائے اور نکاسی آب کا بندوبست کیا جائے۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے مزید ہدایت کی کہ صفائی پلان کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے اور اس پلان کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے۔ آلائشیں اکٹھا کرنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر 280 کیمپ لگائے جائیں گے۔ کمشنر لاہور ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن