لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینیٹر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے ایل ایل بی کی ڈگری کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کر لی مریم نواز بیٹے کی اس خوشی میں شامل نہ ہو سکیں کیونکہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کے مطالبے پر عدالتی تحویل میں ہے مریم بیٹی مبارکباد کی مستحق ہیں اور داد کی بھی انہوں نے ذاتی خوشیاں جمہوری جدوجہد کیلئے قربان کر دیں۔